میانوالی ، خوشاب اور سرگودھا میں زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جون 2018 13:47

میانوالی ، خوشاب اور سرگودھا میں  زلزلے کے جھٹکے
میانوالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جون 2018ء) : میانوالی ، خوشاب اور سرگودھا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز خوشاب کے قریب 15 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لیکن خوش قسمتی سے زلزلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :