Live Updates

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نے ریحام خان کے خلاف بڑا اقدام کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جون 2018 13:15

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نے ریحام خان کے خلاف بڑا اقدام کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہاکہ ریحام خان کی کتاب پر کئی انکشافات سامنے آ رہے ہیں اور ان انکشافات پر عمران خان کی پہلی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے ریحام خان کےخلاف قانونی کاررووائی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ عارف نظامی نےکہا کہ عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے بھی اس ضمن میں ایک برطانوی فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

ریحام خان کی کتاب کے جو یا مندرجات بتائے جا رہے ہیں ، اگر تمام مواد وہی ہے تو ریحام خان کو تقریباً 70 یا 75 لاکھ پاﺅنڈز تک کا ہتک عزت کا دعویٰ بھجوایا جائے گا۔ عارف نظامی نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب پر پی ٹی آئی نے خود پر کچھ بہت ہی زیادہ ذہنی کیفیت طاری کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ریحام خان کی کتاب سے کچھ حد تک خوفزدہ بھی نظر آ رہی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب نے گذشتہ کئی دنوں سے ایک طوفان برپا کر رکھا ہے۔

ریحام خان نے اپنی کتاب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں پر گھناؤنی اور غلیظ نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں زلفی بخاری ، وسیم اکرم اور انیلہ خواجہ پر جنسی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اپنی کتاب میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اعجاز رحمان پر بھی الزامات عائد کیے۔

ان چاروں افراد کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔ نوٹس میں ریحام خان سے 14 جون تک جواب طلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں پہلی شادی کا ذمہ دار اعجاز رحمان کو قراردیا۔ صفحہ 243،417 اور 458 پر انیلہ خواجہ پر عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیاگیا ہے۔ کتاب میں انیلہ خواجہ کو چیف آف حرم قرار دیا گیا۔

صفحہ 402 اور 572 پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق نہایت گھناؤنے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں زلفی بخاری پر لندن میں ایک خاتون کا اسقاط حمل کروانے کا الزام عائد کیا۔ ریحام خان کی کتاب نے نیا پنڈوراباکس کھولا تو سب ہکا بکا رہ گئے ۔ ریحام خان کی کتاب لانچ ہونے سے قبل ہی تنازعات کا شکار  ہو گئی ہے ۔ کتاب میں جن جن لوگوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ریحام خان کو ان کی جانب سے شدید رد عمل کا سامنا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات