خلیج عدن میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 46 افراد ہلاک،16 لا پتہ

جمعرات 7 جون 2018 13:33

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) خلیج عدن میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم ازکم 46 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت نے بتایا ہے کہ صومالیہ سے روانہ ہونے والی اس کشتی میں تقریبا100 مہاجرین سوار تھے، جو ملازمت کی غرض سے یمن اور دیگر خلیجی ممالک جانے کی کوشش میں تھے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد 16 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا ہے کہ کشتی میں موجود زیادہ تر افراد کے پاس لائف جیکٹس نہیں تھیں۔