پاکستان کی سیاست میں جنسی استحصال عام ہے! ریحام خان
کتاب میں جنس کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کے واقعات کا ذکر ہے،جن میں سے کچھ واقعات کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے،ریحام خان کا بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف
مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 جون 2018 12:27
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات سے پہلے کتاب کا آنا مشکل لگ رہا ہے۔ کتاب میاں بیوی کی نہیں بلکہ میری کہانی ہے۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ شادی اس طرح نہیں چلتی جیسے لوگ سمجھتے ہیں۔اور میں نےا پنی طلاق کی وجہ بھی اس کتاب میں لکھ دی ہے۔ریحام خان نے اپنے سابق شوہر سے متعلق کہا کہ عمران خان کبھی لبرل تو کبھی اسلامک ایجنڈے پر چل نکلتے ہیں۔ریحام خان نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار عمران خان اور میرے درمیان تلخی ہوئی تھی جس کے بعد عمران خان نے میرے پاؤں پکڑ لیے تھے اور کہا کہ میں بہت بیوقوف شخص ہوں۔ریحام خان نے کہا کہ جب میڈیا والے مجھے فاطمہ جناح اور بے نظر بھٹو سے ملاتے تھے تو عمران خان ایسی خبروں کا بلیک آئوٹ کر رہے تھے۔یاد رہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں زلفی بخاری ، وسیم اکرم اور انیلہ خواجہ پر جنسی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اپنی کتاب میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اعجاز رحمان پر بھی الزامات عائد کیے۔ ان چاروں افراد کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.