Live Updates

حمزہ علی عباسی اور ریحام خان کی دشمنی کی اصل وجہ سامنے آ گئی

اگر پروڈیوسر نے حمزہ عباسی کو فلم ’جاناں‘ میں کاسٹ نہیں کیا تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں،ریحام خان نے حمزہ عباسی کے اپنے خلاف ہونے کی وجہ حمزہ عباسی کو فلم "جاناں" میں کاسٹ نہ کرنے کو قراردے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 جون 2018 11:51

حمزہ علی  عباسی اور ریحام خان  کی دشمنی کی اصل وجہ سامنے آ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07جون 2018ء) حمزہ علی عباسی اور ریحام خان کی دشمنی کی اصل وجہ سامنے آ گئی ۔ریحام خان نے حمزہ عباسی کے اپنے خلاف ہونے کی وجہ حمزہ عباسی کو فلم "جاناں" میں کاسٹ نہ کرنے کو قراردے دیا ۔ریحام خان کا کہنا ہے کہ اگر پروڈیوسر نے حمزہ عباسی کو فلم ’جاناں‘ میں کاسٹ نہیں کیا تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے قریبی دوست حمزہ علی عباسی ریحام خان کی کتاب کا مسودہ سب کے سامنے لے آئے۔

ریحام خان کی کتاب میں نہ صرف عمران خان بلکہ عمران خان کی قریبی شخصیات کے بارے میں بھی تنقید کی گئی۔جس کے بعد ریحام خان کی یہ کتاب متنازع بن گئی،اور میڈیا پر بھی ریحام خان کی اس کتاب کے بارے میں تبصرے کیے جانے لگ گئے۔

(جاری ہے)

جب کہ ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر ان کی ای میلز ہیک کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ حمزہ علی عباسی نے ابھی تک مجھے معاف نہیں کیا کیونکہ میں نے ان کو اپنی فلم ’جاناں‘ میں کاسٹ نہیں کیا تھا۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے معاف کیجئے گا حمزہ لیکن اس میں میرا کوئی قصور نہیں ۔آپ پروڈیوسرز کو ہی پسند نہیں آئے تھے اس لیے آپ کو فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔جب ریحام خان سے پوچھا گیا کہ حمزہ علی عباسی تو کہتے ہیں کہ آپ نےا پنی فلم بنانے کے لیے کچھ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کراچی کے ایک بزنس مین سے پیسے لیے ہیں تو ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے ان سب سوالوں کے جواب اپنی کتاب میں لکھے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خانکی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اب تک کافی متنازعہ ہو چکی ہے ۔ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کتاب میں نہ صرف ریحام خان کی زندگی کے نشیب و فراز شامل ہیں بلکہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب میں وہ بہت سے انکشافات بھی کریں گی۔ کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا۔ تاہم ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی تنازع کا شکار ہو چکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات