کوئٹہ کے علاقہ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، ایف سی اہلکار شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جون 2018 11:48

کوئٹہ کے علاقہ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، ایف سی اہلکار شہید
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جون 2018ء) : کوئٹہ کے علاقہ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ، میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ مشرقی بائی پاس پر انڈسٹریل ایریا کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاعات موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوارایک شخص جاں بحق ہوا۔

ہیلی کاپٹر کوہلو سے کوئٹہ جا رہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوا۔ ہیلی کاپٹر حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے کوئٹہ کے قریب کریش لینڈنگ کی۔ہیلی کاپٹر میں ایف سی کے زخمی جوان کو کوہلو سے کوئٹہ لے جایا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

حادثے میں ایف سی اہلکار شہید جبکہ پائلٹ اور عملہ محفوظ رہا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاﺅن میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ گارڈن ٹاﺅن میں موجود ایک گھر کی بیرونی دیوار پر گرا۔ طیارے تباہ ہونے کے حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا ۔ طیارہ ڈائریکٹر آپریشنز فلائنگ کلب فہیم اُڑا رہے تھے جبکہ ٹرینی عامر ا ن کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر آپریشنز فلائنگ کلب نے بتایا کہ ٹیک آف کرنے کے بعد طیارے کا توازن بگڑ گیا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ اس کے بعد ہی سرگودھا میں بھی اسی نوعیت کا ایک حادثہ پیش آیا جہاں تھانہ کینٹ کی حدود میں بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہوا۔پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔