زندگی کے 11 سال جیل میں گزارنے والے سینئیر سیاست دان رسول بخش پلیجو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
رسول بخش پلیجو عوامی تحریک کے بانی تھے،انہوں نے سندھ میں پہلی بار خواتین کو سیاست میں منظم کیا
مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 جون 2018 11:36
(جاری ہے)
سیاسی و سماجی شخصیات نے رسول بخش پلیجو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اور کہا کہ رسول بخش پلیجو نے سیاست میں بے شمار خدمات سر انجام دی ہیں۔یاد رہے کہ رسول بخش پلیجو 21فروری 1930ء کو جنگ شاہی ٹھٹہ میں پیدا ہوئے تھے۔رسول بخش پلیجو نے اپنی ابتدائی تعلیم آبائی علاقے میں ہی حاصل کی۔سیکنڈری تعلیم سندھ مدرستہ الاسلام کراچی سے حاصل کی، بعدازاں انہوں نے سندھ لاء کالج سے گریجویشن کی اور سپریم کورٹ میں وکیل کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔رسول بخش پلیجو نے ون یونٹ کے خاتمے اور بحال جمہوریت تحریک میں بہترین کردار ادا کیا۔رسول بخش ایسے سیاست دان تھے جنھوں نے سندھ میں پہلی بار خواتین کو بھی سیاست میں منظم کیا،انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کے قریبا 11 سال جیلوں میں گزارے،کوٹ لکھپت جیل میں قید کے دوران انہوں نے ایک ڈائری بھی لکھی۔ جو سندھی زبان میں بہت مقبول کتاب رہی۔جب کہ انہوں نے سندھی زبان میں 26 کتابیں بھی لکھی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.