کراچی می رینجرز کا چھاپہ ، دہشتگردوں سے جھڑپ میں ایک اہلکار شہید 2 زخمی

کورنگی زمان ٹاون میں رینجرز نے دہش گرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 جون 2018 00:20

کراچی می رینجرز کا چھاپہ ، دہشتگردوں سے جھڑپ میں ایک اہلکار شہید 2 زخمی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔-06 جون 2018ء) کراچی می رینجرز کا چھاپہ ، دہشتگردوں سے جھڑپ میں ایک اہلکار شہید 2 زخمی ہو گئے۔ کورنگی زمان ٹاون میں رینجرز نے دہش گرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے ماہ مبارک کی مقدس ساعتوں میں بھی اپنے گھناونے اور سیاہ کرتوتوں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔رینجرز نے کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاون میں چھاپہ مارا، چھاپہ سیاسی جماعت کے دہشتگرد کی موجودگی کی خبر ملنے پر مارا گیا لیکن جیسے ہی رینجرز اہلکار علاقے میں پہنچے تو دہشتگردوں نے غیر مسلحہ ہونے سے انکار کر دیا اور رینجرز سے مقابلہ کرنے کے لیے آ گئے ۔

(جاری ہے)

2 گھنٹوں سے جاری فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور 2زخمی ہو چکے ہیں ۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس کے بعد پولیس اور رینجرز کی مزید نفری جائے وقوعہ پر طلب کر لی گئی ہے اور بھرپور آپریشن جاری ہے۔یاد رہے کہ اس پہلے بھی آج شام کوئٹہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ۔فائرنگ میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا ۔

ارباب کرم خان روڈ پرپولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجہ میں پولیس اہلکار سعید احمد لانگو جاں بحق ہو گیاتھا ۔اس حوالے پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کان تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔پولیس کی جانب سے حملہ آور کی لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ دوسری جانب شہد پولیس اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔