جنگی ہیرو کے سامان سے بظاہر ٹھیک حالت میں 103 سال پرانی کیڈبری چاکلیٹ بار مل گئی
امین اکبر بدھ 6 جون 2018 23:42
کارپورل بلیمور کو اپنی بہادری کے کارناموں پر تمغے تو مل گئے مگر وہ زیادہ چاکلیٹ نہیں کھا پائے۔ پہلی جنگ عظیم کے ہیرو کے سامان سے ایک پرانے ٹن باکس میں 103 سال پرانی چاکلیٹ مل گئی۔ یہ کیڈبری بارز دراصل لیسیسٹرشائر رجمنٹ کے سپاہی رچرڈ بلیمور کی ہیں۔
جنگ کے دوران فرانس میں سپاہیوں کو کرسمس کے موقع پر چاکلیٹ گفٹ ٹن دیے گئے تھے جو کہ ناٹنگھم شائر میں تیار کیے گئے تھے۔
(جاری ہے)
کارپورل بلیمور نے اپنی دس چاکلیٹ بارز میں سے صرف ایک ہی کھائی جبکہ باقی چاکلیٹ اب دوسرے سامان کے ساتھ نیلامی میں فروخت کی جا رہی ہیں۔
رچرڈ کو شہزادی میری کی جانب سے تمباکو گفٹ باکس بھی ملا تھا جس میں سگریٹ، تمباکو اور ماچسں وغیرہ موجود تھیں جن میں سے زیادہ تر چیزیں اب بھی اپنی جگہ پر موجود ہیں، صرف تین سگریٹ کم ہیں۔
اس کے علاوہ پہلی جنگ عظیم کے فروخت کیے جانے والے ذخیرے میں ان کے ذاتی سامان میں موجود میڈلز، حوالہ جات،خطوط اور دیگر اشیاء بھی شامل ہیں جس کی مالیت کا تخمینہ 2 ہزار پاؤنڈ سے زیادہ لگایا گیا ہے۔
سی پی ایل بلیمور کو ان کی خدمات پر مختلف میڈلز سے نوازا گیا تھا۔ان کی وفات جنوری 1967ء میں ہوئی۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.