کراچی،حکومت اور واٹر بورڈ نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی سے بھی محروم کر دیا ،محمد یوسف
واٹر بورڈ لائنوں میں پانی دینے کے بجائے ٹینکر مافیا کو پانی فروخت کر رہا ہے،غیر قانونی راٹرہائیڈرنٹس اور ٹینکر مافیا کی سرپرستی میں واٹر بورڈ کا عملہ وافسران اور حکومتی اہلکار ملوث ہے،جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی
بدھ 6 جون 2018 23:22
(جاری ہے)
’’پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پانی چور‘‘۔ اور دیگر نعرے درج تھے۔ محمد یوسف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ واٹر بورڈ کے ستا ئے ہوئے لوگ پانی کی عدم دستیابی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، واٹر بورڈ کے ذمہ داروں پانی نہیں دو گے تو اس کے نتیجے میں احتجاج ہوگا۔
رہائشی آبادی کو پانی جیسی نعمت سے محروم رکھنا شرمناک عمل ہے۔ واٹر بورڈ انتظامیہ فی الفور رہائشی آبادی میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔نارتھ کراچی سمیت پورے کراچی میں شہری پینے کے پانی کو ترس گئے ہیں۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں 32 سال سے مل کر حکومت کررہے ہیںلیکن آج تک دونوںجماعتوںنے عوام کے مسائل حل نہیںکیے۔ایم کیو ایم نے واٹربورڈمیں 90 ملازمین بھرتی کیے اس کے باوجود شہریوں کے لیے پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ ناتھ کراچی واٹر بورڈ کا ایکسیئن نا اہل ہے۔واٹر بورڈ کا عملہ رشوت لے کر پانی دیتا ہے۔ نارتھ کراچی میں شہریوں کو پانی کی سپلائی کے لیے پمپنگ اسٹیشن کے باوجود لائنوں میں پانی نہیں ملتا اور جن علاقوں میں پانی سپلائی کیا جاتا ہے وہاں گٹر کا بدبو دار پانی ملا ہوا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسیئن واٹر بورڈ صاف پانی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ،شکایات کرنے پر بھی شہریوں کو پانی نہیں ملتا۔ شہریوں کے حصے کے پانی کو ٹینکر مافیا کو فروخت کیا جارہا ہے اور ٹینکر مافیا من مانی قیمتوں کے عوض شہریوں کو پانی فروخت کررہی ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد احمد قاری نے کہا کہ شدید گرمی اور رمضان المبارک میں وضو کے لیے پانی دستیاب نہیں،شہریوں کو پانی جیسی نعمت سے محروم رکھنا شرمناک عمل ہے،واٹر بورڈ کا محکمہ بدعنوانی اور بھتہ خوری کا گڑھ بن چکا ہے، ٹینکر مافیا کی ملی بھگت سے رہائشی علاقوں میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی جارہی ہے ،کئی کئی ہفتوں پانی فراہمی نہیں ہوتی،عوام مضر صحت پانی مہنگے داموں واٹر ٹینکر خرید نے پر مجبور ہیں عوام کو کس گناہوں کی سزادی جارہی ہے۔ غیر قانونی راٹرہائیڈرنٹس اور ٹینکر مافیا کی سرپرستی میں واٹر بورڈ کا عملہ وافسران اور حکومتی اہلکار ملوث ہے۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.