نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت، ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار پیش ہوئے

عدالت نے ملزم راو انوار کی بی کلاس سے متعلق درخواست پر فیصلہ موخر کر دیا

بدھ 6 جون 2018 23:14

نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت، ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار پیش ہوئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) انسدادہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوارکو پیش کیا گیا عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ راؤانوارکوبغیر ہتھکڑی کے عدالت پیش کیا جاتا ہے راؤ انوارپر قتل کا مقدمہ چل رہا ہی عدالت نی ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دیگر مقدمات میں بھی سیاسی رہنما ہتھکڑیوں کے بغیر پیش ہوتے رہے ہیں وسیم اختر رؤف صدیقی، ڈاکٹرعاصم ،بھی بغیرہتھکڑیوں کے پیش ہوتے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ملزم راؤانوارکے وکلا کوعدالت کا کہناتھا کہ جیل رولز کی سیکشن 248 کے تحت ہی فیصلہ کیا جائیگا کہ ملزم کو بی کلاس دی جائے گی یاں نہیں عدالت میں ملزم کے وکلاء کی جانب سے کچھ دیر میں جیل رولز پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی آپ جیل رولزکی بک پیش کریں عدالت نے جیل رولز سے متعلق کتاب کی عدم موجودگی کے باعث ملزم راو انوار کی بی کلاس سے متعلق درخواست پر فیصلہ موخر کرتے ہوئے سماعت نو جون تک ملتوئی کردی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وکیل مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ سب جیل قرار دینے سے متعلق نوٹی فیکشن ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے عدالت کو ہم نے بتایا ہے کہ مدعی مقدمہ کے گواہوں کو حراساں کیا جا رہا ہے عدالت نے آئی جی سندھ کو وکیل اور گواہوں کو سیکورٹی دینے کا حکم دیا ہے جیل میں بی کلاس دینے پر ہم یہ اعتراض تھا کہ جیل میں ایک دہشت گرد کو بی کلاس دینے سیاثردیگرملزمان پربھی پڑے گا۔