شر پسند عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،اشفاق خان

بدھ 6 جون 2018 22:46

گوجرانوالہ۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) سٹی پولیس آفیسراشفاق خان کے احکامات کے پیش نظر ضلعی پولیس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں ماہ میں 05مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 22مقدمات درج کر کی13کلو گرام چرس، 230بوتل شراب، 02شراب کی چالو بھٹیاں اور 7شرابی گرفتار کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جب کہ اسلحہ کے خلاف موثر کارروائی کے نتیجے میں 35مقدمات درج کر کے 02کلاشنکوف، 5بندوقیں،4ریوالور، 24 پسٹل اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی ہیں جبکہ قمار بازی ایکٹ کے تحت 04مقدمات درج کر کے ملزمان کو جوڈیشل حوالات بھجوایا گیا ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسراشفاق خان نے کہا ہے کہ معاشرے کو منشیات اور اسلحہ جیسی لعنت سے پاک کرناضلعی پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے ۔شر پسند عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :