Live Updates

لاہور میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری، قومی اسمبلی کے چودہ حلقوں کیلئے 439 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں کیلئے 650 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

بدھ 6 جون 2018 21:29

لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت میںعام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری بدھ کو بھی جاری رہا ،لاہور سے قومی اسمبلی کے چودہ حلقوں کیلئے 439،صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں کیلئے 650جبکہ پنجاب کی مخصوص نشستوں کیلئے 765امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرلیے۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ماہ رمضان کے روزے اور سخت گرمی کے باوجود سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں،عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے تیسرے روز مسلم لیگ ن کے بڑے رہنمائوں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے،سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 125 ااور127 سے کاغذات نامزدگی وصول کیے،سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاق،خواجہ سعد رفیق،خواجہ سلمان رفیق،ہارون اخترسمیت 439امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے جبکہ پیپلز پارٹیٰ کی فائزہ ملک سمیت پانچ امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے،صوبائی دارلحکومت لاہور کی 30 نشستوں پر بھی امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری رہا ،مسلم لیگ ن کے بلال یاسین،رانا ارشد،رانا مشہود،پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی سمیت 650 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے جبکہ 15 آزادا امیدواروں نے بھی کا غذات نامزدگی جمع کروائے،عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کیلئے پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تاحال 765 امیدوار کاغذات نامزدگی وصول کر چکے ہیںجبکہ پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک،سابق سفیر طارق فاطمی کی اہلیہ ظہیرہ دائود فاطمی،مشتاق گل سمیت 70 امیدوارں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات