25 جولائی ہونیوالے انتخابات میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے، گورنرسندھ
عوام کو ایسے نمائندوں کا انتخاب کرنا ہوگا جو ملک کی تعمیر، ترقی اورخوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکیں ،محمدزبیر
بدھ 6 جون 2018 20:32
(جاری ہے)
ملاقات میں ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے کردار ، تعلیم ، صحت اور سماجی شعبہ میں مسیحی برادری کی خدمات ، مسیحی علاقوں میں درپیش مسائل ، عام انتخابات میں مسیحی برادری کی اہمیت اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ جمہویت پسند ممالک کے انتخابات میں نمائندے اپنی ہار کو نہ صرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ نئی بننے والی حکومت کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کراتے ہیں ہمیں اسی وژن کے تحت پاکستان میں جمہوری روایات کو پروان چڑھانا ہوگا ، اختلاف برائے اختلا ف کی بجائے اختلاف برائے اصلاح کی پالیسی کو عام کرنا چاہئے تاکہ ملک وقوم کی بہتر خدمت کی جا سکے ،معاشرہ سے عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کے لئے سیاسی و مذہبی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری کے رہنمائوں کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے ، عدم تشدد ، فلاح انسانیت اور قومی خدمت کے جذبہ کو فوقیت دینے سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب ، تجاوزات اور سماجی شعبہ کی ترقی کے ضمن میں عام انتخابات میں منتخب نمائندوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی کہ وہ عوام کے مسائل میں ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کا جمہوریت پر اعتماد مزید پختہ ہو سکے ۔ ملاقات میں ریورنڈ جان قادر نے مسیحی علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب ، تجاوزات اور مسیحی عبادت گاہوں کے تحفظ کے مسائل کے حوالہ سے گورنر سندھ کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل میں مدد کی درخواست کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں مسیحی برادری جوش و خروش کے ساتھ کام کررہی ہے اپنے وطن کے استحکام اور معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانے کے لئے مسیحی برادری بھرپور قومی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے ، عام انتخابات پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی سمت کا تعین کریںگے اس ضمن میں مسیحی برادری بھی بھرپور حصہ لے رہی ہے تاکہ پاکستان میں جمہوریت مزید مستحکم اور مضبوط ہوسکے ۔ #متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.