حیدرہوتی اور سرداربابک کاکوہاٹ کے قریب ٹریفک حادثہ پراظہارارفسوس

بدھ 6 جون 2018 17:49

حیدرہوتی اور سرداربابک کاکوہاٹ کے قریب ٹریفک حادثہ پراظہارارفسوس
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کوہاٹ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے اور اس میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے ،اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی غم و اندوہ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے تاہم ناگہانی آفات کے سامنے انسان بے بس ہے ، انہوں نے تمام جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پارٹی رہنماؤں نے ممتاز صحافی ، شاعر اور ادیب سردار خان فنا کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ مرحوم کا صحافت کی دنیا میں بہت بڑا نام تھا اور انہوں نے زندگی بھر متعلقہ شعبہ کی خدمت کی ، پارٹی رہنماؤں نے مرحوم سردار خان فنا کو ان کی صحافتی اور ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کی مغفرت و پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔