صومالیہ، عسکریت پسندوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 11افراد ہلاک

بدھ 6 جون 2018 15:15

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) صومالیہ میں عسکریت پسندوں نے فوجی قافلے پر حملہ کر کے 11افراد کو ہلاک کر دیا، حملے کی ذمے داری الشباب تنظیم نے قبول کر لی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے وسطی علاقے شابیل میں ایک فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ گھات لگا کر کیا گیا جس میں مقامی انتظامیہ کے دو اہلکاروں سمیت 11افراد ہلاک ہوئے۔ حملے کی ذمے داری الشباب دہشتگرد تنظیم نے قبول کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :