Live Updates

خاتون اینکر کا ریحام خان کی کتاب اور اس کے عمران خان کی ذات پر اثرات سے متعلق دلچسپ تبصرہ

مجھے نہیں لگتا یہ کتاب عمران خان پر منفی اثر ڈالے گی، لوگوں کو عمران خان سے خاص قسم کا رومانس ہے، ایسا لگتا ہے کہ عوام نے عمران خان کو سات خون معاف کررکھے ہیں،اینکر پرسن مہر بخاری کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 6 جون 2018 14:23

خاتون اینکر کا ریحام خان کی کتاب اور اس کے عمران خان کی ذات پر اثرات ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 جون 2018ء) خاتون اینکر مہر بخاری نے ریحام خان کی کتاب اور اس کے عمران خان کی ذات پر اثرات سے متعلق دلچسپ تبصرہ کر ڈالا۔مہر بخاری کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا یہ کتاب عمران خان پر منفی اثر ڈالے گی، لوگوں کو عمران خان سے خاص قسم کا رومانس ہے، ایسا لگتا ہے کہ عوام نے عمران خان کو سات خون معاف کررکھے ہیں۔ ریحام خان کی کتاب آج کل میڈیا اورسوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔

تحریک انصافکے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں عمران خان اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔ریحام خان نے اس کتاب میں نہ صرف عمران خان بلکہ عمران خان کی قریبی شخصیات پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن مہر بخاری کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ جب سے عمران خان کرکٹ کھیلتے تھے تب سے اس عوام کا عمران خان کے ساتھ ایک خاص قسم کا رومانس رہا ہے۔

عمران خان کی زندگی میں ان سے متعلق کئی تفصیلات سامنے آتی رہی ہیں۔جب عمران خان کنوارے تھے تب کئی اسکینڈل سامنے آئے تھے۔لیکن عوام کی عمران خان سے محبت بر قرار رہی ایسا لگتا ہے کہ اس عوام نے عمران خان کو سات خون معاف کر رکھے ہیں۔کیونکہ اس عوام کا خان صاحب کے ساتھ ایک خاص قسم کا رومانس ہے۔مہر بخاری کا کہنا تھا کہ سیتا وائٹ کے معاملے میں اتنی پریس کانفرس ہو گئیں۔

بڑے بڑے اخبارات کے اندر اس کی شہ سرخیاں لگ گئیں یہاں تک کہ تصاویر بھی منظر عام پر آ گئیں لیکن عوام پھر بھی عمران خان سے محبت کرتی ہے۔لوگ ریحام خان کا جمائما سے موازنہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جمائما خان نے عمران خان کا طلاق ہونے کے بعد بھی بہت ساتھ دیا۔اور وہ عمران خان کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔ لوگوں کو تو جمائما خان سے بھی محبت ہے اور وہ آج بھی ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ شادی کریں گی۔لہذا مجھے نہیں لگتا کہ ریحام خان کی اس کتاب سے عمران خان کی ذاتی زندگی کو کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات