مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں آج سے اعتکاف شروع

مکہ مکرمہ میں30ہزار،مدینہ منورہ میں 15ہزارافراد اعتکاف کررہے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 5 جون 2018 23:58

مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں آج سے اعتکاف شروع
مکہ المکرمہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 جون 2018ء) : مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں آج سے اعتکاف شروع ہو گیا ہے۔ مکہ مکرمہ میں30ہزار،مدینہ منورہ میں 15ہزارافراد اعتکاف کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رمضان کا آخری عشرہ اپنی برکتوں اور رحمتوں سمیت شروع ہو چکا ہے ۔اس عشرے کی خاص بات طاق راتوں کا ہونا ہے جن میں لیلۃ القدر کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس عشرے میں لاکھوں فرزندان توحید اپنے دنیا و مافیہا سے بے خبر اپنے خالق سے لو لگانے اعتکاف میں بیٹھ جاتے ہیں۔اس حوالے سے دنیا بھر میں معتکفین کے لیے خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں اسلام کے دو بڑے مراکز مدینہ اور مکہ میں بھی معتکفین کے لیے مسجد الحرم اور مسجد نبوی میں خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی معتمرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں آج سے اعتکاف شروع ہو چکا ہے۔مکہ مکرمہ میں30ہزار،مدینہ منورہ میں 15ہزارافراد اعتکاف کررہے ہیں۔مدینہ منورہ کی مسجد قباء،مسجدقبلتین،مسجدسیدالشہداءبھی اعتکاف کےخصوصی انتظامات کئیے گئے ہیں۔معتکفین کی حفاظت کو کقینی بنانے کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات،فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔