وزیراعلیٰ پنجاب کی مستونگ میں چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت ، 3 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

ْشہداء قوم کے ہیرو ہیں، ان کی عظیم قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن قائم ہوا ہے،شہبازشریف

منگل 5 جون 2018 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مستونگ میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے حملے میں 3 اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمی اہلکارو ںکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شہید اہلکارو ںکی جرأت اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ شہید اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن قائم ہوا ہے اور شہداء کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔