برطانوی شاہی خاندان نے میگھن مرکل پر پابندیاں عائد کردیں

سوشل میڈیا کا استعمال کم کریں ، گہرا میک اپ استعمال نہ کریں ، باہر جاتے وقت شاہی خاندان کا منتخب کردہ لباس پہنیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 5 جون 2018 23:48

برطانوی شاہی خاندان نے میگھن مرکل پر پابندیاں عائد کردیں
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 جون 2018ء) : برطانوی شاہی خاندان نے میگھن مرکل پر پابندیاں عائد کردیں۔شاہی خاندان کا کہنا تھا کہ میگھن مارکل معمولی خاتون نہیں بلکہ شاہی خاندان کا حصہ ہیں اس لئیے انہیں چاہیے کہ وہ اب سوشل میڈیا کا استعمال کم کریں ، گہرا میک اپ استعمال نہ کریں اور باہر جاتے وقت شاہی خاندان کا منتخب کردہ لباس پہنیں۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میگھن مرکل اب امریکی اداکارہ یا عام خاتون نہیں رہیں بلکہ وہ شاہی خاندان کی بہو بن چکی ہیں اس لئے ان پر شاہی خاندان کی روایت کا احترام کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

شاہی خاندان کی جانب سے جو پابندیاں میگھن مارکل پر لگائی گئی ہیں ان کے مطابق میگھن مرکل سوشل میڈیا کا استعمال کم کیا کریں، گہرے میک اپ سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

مرکل کو عام لباس پہننے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میگھن مرکل کو شاہی خاندان کی روایت کا درس دیا جارہا ہے اور اس بات کا پابند بنایا جارہا ہے کہ وہ گھر سے باہر جاتے وقت یا کسی تقریب میں شرکت کرتے وقت شاہی خاندان کے منتخب کردہ لباس زیب تن کریں گی۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری سے شادی کے باوجود میگھن مرکل کو شہزادی کا درجہ حاصل نہیں ہوا ہے بلکہ انہیں ڈچز آف سسیکس کے خطاب سے نوازا گیا ہے، برطانوی شاہی خاندان کی روایت کے مطابق شہزادی کہلانے کا حق صرف اس خاتون کو ہوتا ہے جس کی پیدائش شاہی خاندان میں ہوئی ہوتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شہزادی لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادے ہیری اور میگھن آج ایک بڑی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شاہی جوڑے کی شادی پر عوام میں بھی شدید جوش خروش دیکھنے میں آیا تھا۔شادی کی تقریب میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔جب کہ شاہی خاندان کی اس شادی کی تقریب میں کسی سیاسی شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔شاہی جوڑے کی شادی میں نامور شخصیات سمیت ہالی وڈ اور بالی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :