آندھی اورطوفان سے ایئر پورٹ پرکھڑے پی آئی اے کے2طیاروں کو نقصان پہنچا

:دونوں طیاروں کوگراونڈ کردیا گیا،انکا تکنیکی معائنہ کیاجارہے،ترجمان پی آئی اے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 5 جون 2018 23:13

آندھی اورطوفان  سے ایئر پورٹ پرکھڑے پی آئی اے کے2طیاروں کو نقصان پہنچا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 جون 2018ء) : لاہور میں آندھی اورطوفان سے علامہ اقبال ایئر پورٹ پرکھڑے پی آئی اے کے2طیاروں کو نقصان پہنچا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھاکہ دونوں طیاروں کوگراونڈ کردیا گیا،انکا تکنیکی معائنہ کیاجارہے۔دونوں پروازوں کیلیے متبادل طیاروں کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج شام لاہور شدید آندھی کی زد میں تھا۔

شہر بھر گرد کے طوفان کی زد میں آ یا ۔جس کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی تھی۔ائیر پورٹ پر آندھی کی رفتار 102 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔جس کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق لاہور میں آندھی اورطوفان سے علامہ اقبال ایئر پورٹ پرکھڑے پی آئی اے کے2طیاروں کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد طیاروں کو گراونڈ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آندھی اورطوفان سے ایئر پورٹ پرکھڑے پی آئی اے کے2طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔اسلام آباد جانےوالے پی کے 654 کو واپس لاہور اتارا گیا تھا جبکہ دمام سے سیالکوٹ آنے والی پی کے 244 کو بھی لاہور اتارا گیا تھا۔دونوں طیاروں کوگراونڈ کرکےانکا تکنیکی معائنہ کیاجارہے جبکہ دونوں پروازوں کیلیے متبادل طیاروں کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ متبادل طیاروں کی فراہمی کا انحصار بھی موسم کی صورتحال پر ہے۔دوسری جانب اسلام آباد سے آنیوالی خبروں کے مطابق اسلام آباد کا نیو ائیر پورٹ بھی بارش کے بعد مسائل کا شکار ہے۔ائیرپورٹ پر پانی بھر چکا ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.اس حوالے سے انتظامیہ کا موقف تھا کہ مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا اور حالات معمول پر آجائیں گے۔