چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات ، دفاعی اور سیکیورٹی معاملات سے متعلق تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ،مارک بنسکن کی علاقائی امن کے لئے پاک فوج کے کردارکی تعریف

منگل 5 جون 2018 23:06

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی  سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز مارک بنسکن نے ملاقات کی جس میں دفاعی اور سیکیورٹی معاملات سے متعلق تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، مارک بنسکن نے علاقائی امن کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز مارک بنسکن نے ملاقات کی ۔

مارک بنسکن نے پاک آسٹریلیا دفاعی اور سیکیورٹی امور پر مذاکرات میں شرکت کی ۔ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی معاملات سے متعلق تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مارک بنسکن نے علاقائی امن کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں تسلیم کیں ۔…