Live Updates

شیخ رشید احمد نے این اے 60اور62کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

اگر اسی موسم میں انتخابات منعقد ہوئے تو پولنگ کا ٹرن آئوٹ 20فی صد سے زیادہ نہیں ہو گا،میڈیا سے گفتگو

منگل 5 جون 2018 22:44

شیخ رشید احمد نے این اے 60اور62کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی2حلقوں این اے 60اور62کے لئے قلم دوات کے نشان پرکاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شدیدگرمی کے اس موسم میں جب درجہ حرارت50ڈگری کو چھو رہا ہے چیف جسٹس کے انتخابات منعقد کرنے کے فیصلے پر داد پیش کرتا ہوں اور اپیل کرتا ہوں کہ امیدواروں کو اجازت دی جائے کہ وہ1130پولنگ اسٹیشنوں اور3ہزار سے زائد پولنگ بوتھ پر ووٹروں کے لئے خیمے اور پینے کے پانی کا انتظام کرسکیں اتنی شدید گرمی میں کون 5گھنٹے کی لائن بنا کر ووٹ ڈالنے آئے گا اس قدر شدید گرمی میں ووٹر کو نکالنا مشکل کام ہو گا اگر اسی موسم میں انتخابات منعقد ہوئے تو پولنگ کا ٹرن آئوٹ 20فی صد سے زیادہ نہیں ہو گا شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھے مل کر انتخابات میں حصہ لیں گے اور اپنی انتخابی مہم سے پہلے عمران خان کی مہم کا آغاز کروں گا انہوں نے کہا تحریک انصاف پی پی کی تمام نشستوں کے لئے امیدوار منتخب کرنے سے قبل مجھ سے مشورہ کرے گی تاہم اس حوالے سے ابھی تک مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے اللہ تعالیٰ اور ذمہ دار اداروں نے مجھ سے جو کردار کروایا ہے اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لئے چیف جسٹس کی دی گئی تاریخ کا احترام کرتا ہوں لیکن ابھی تک ووٹر لسٹیں بھی موجود نہیں ہیں اور نہ ہی سیاسی جماعتوں کو مہیا کی گئیں ہیں تاہم انتخابات تاخیر سے ہونے پر بھی قیامت نہیں ٹوٹے گی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے ایک ہونے سے راولپنڈی میں آئندہ انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار ہونا پڑے گا جبکہ تحریک انصاف شاندار کامیابی حاصل کرے گی کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد شیخ رشد احمد نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور راولپنڈی کی انتخابی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا ذرائع نے روزنامہ جناح کوبتایا کہ شیخ رشید نے عمران خان سے راولپنڈی کی صوبائی نشستوں پر امیدواروں کی انتخاب کے مشورہ نہ لینے پر شکوہ کیا جس پر عمران خان نے کہا کہ ابھی تک امیدوراوں کیا حتمی فیصلہ نہیں کیا حتمی فیصلے سے قبل آپ سے رائے ضرور لیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات