نگران وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون کا ذاتی پروفائل

منگل 5 جون 2018 22:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) نگران وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون ممتاز سیاسی کاروباری اور سماجی خدمات کے فروغ کیلئے کام کرنے والے خاندان سے تعلق رکھنے ہیں، انہوں نے ستمبر 2008دسمبر2012کے دوران اقوام متحدہ کی پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔ان کا خاندان کاروباری اور سماجی سرگرمیوں میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔

وہ سندھ اسمبلی کے سپیکر بھی رہے۔انہوں نے کئی تعلیمی اداروں ، سپورٹس ایسوسی ایشن اور فلاحی تنظیموں کے بورڈ آف گورنر کے رکن کے طور پر بھی کام کیا۔حسین ہارون، سعید ہارون کے بیٹے ہیں اور سر عبداللہ ہارون کے پوتے ہیں جن کو بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح آل انڈیا مسلم لیگ کا اہم ستون قرار دیتے تھے۔

(جاری ہے)

ان کا تعلق کچھی خاندان سے ہے جو کہ کچھ سے تعلق رکھتا ہے انہوں نے کراچی گرائمر سکول اور کراچی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ۔

انہوں نے 1970میں پاکستان مسلم لیگ کے الیکشن کوارڈینٹر کے طور پر اپنے ابتدائی کیرئیر کا آغاز کیا وہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کونسلر ممبر صوبائی اسمبلی سندھ، کراچی پورٹ ٹرسٹ، سپیکر صوبائی اسمبلی سندھ اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر کام کیا۔ان کو پاکستان ہیرالڈ پیبلکیشن لمیٹڈکا کنسلٹنٹ منتخب کیا گیا۔وہ بورڈ آف گورنر کے ممبر رہے، چیئرمین گرفتھ کالج کراچی کے چئیرمین اور صدر پاکستان چائنہ بزنس فورم رہے۔انہیں 2008میں منیر اکرم کی جگہ اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل نمائندے کے طور پر تعینات کیا گیا۔