Live Updates

حمزہ کے خلاف مقدمہ درج تو کر لیا مگر اب کیا کریں ،پولیس افسران مشکل میں پھنس گئے

حمزہ کی وطن واپسی سے پہلے ہی مقدمہ خارج کرنے کے لیے پولیس افسران نے سر جوڑ لئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 5 جون 2018 22:22

حمزہ کے خلاف مقدمہ درج تو کر لیا مگر اب کیا کریں ،پولیس افسران مشکل ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 جون 2018ء) : حمزہ کے خلاف مقدمہ درج تو کر لیا مگر اب کیا کریں ،پولیس افسران مشکل میں پھنس گئے۔ حمزہ کی وطن واپسی سے پہلے ہی مقدمہ خارج کرنے کے لیے پولیس افسران نے سر جوڑ لئیے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہبازشریف کے ستارے بھی گردش میں آ چکے ہیں ۔عائشہ احد کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ چکی ہے۔

چیف جسٹس کے حکم کے بعد آئی جی پنجاب نے حمزہ شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس مقدمے پر اس حوالے سے مزید پیش رفت نہیں کی جا سکی کہ حمزہ شہباز شریف تا حال ملک سے باہر ہیں۔تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ حمزہ کے خلاف مقدمہ درج تو کر لیا مگر اب کیا کریں ،پولیس افسران مشکل میں پھنس گئے۔حمزہ کی وطن واپسی سے پہلے ہی مقدمہ خارج کرنے کے لیے پولیس افسران نے سر جوڑ لئیے۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب پولیس کے افسران مقدمہ کے نامزد ملزمان کو ابھی تک یقین دہانی کرا رہے ہیں کہ مقدمہ درج ہونے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، ذرائع کے مطابق پنجاب میں اعلی پولیس افسر چند روز میں تبدیل کردئیے جائینگے جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں کہ تبدیل ہونے سے قبل مقدمہ خارج نہ کرسکے اور دوبارہ مسلم لیگ ن کی حکومت آگئی تو انہیں دوبارہ عہدوں پر نہیں لگایا جائیگا۔

اس لئے ان کے لئے ایک دو روز میں معاملے کا حل نکالنا ضروری ہوگیا ہے ۔ مقدمہ درج ہوئے تین دن گذر چکے ہیں ، عائشہ احد کی طرف سے ایک اورمقدمہ کے اندراج کے لیے نئی درخواست بھی تھانہ جنوبی چھاونی میں جمع کرا دی گئی ہے ، لاہور سمیت پنجاب پولیس کے تمام بڑے عہدوں پر فائز پولیس افسران چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے احکامات پر درج ہونے والے مقدمہ کے حل کے لئے سر جوڑ کر روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کررہے ہیں۔تھانہ اسلام پورہ میں حمزہ شہباز کے ملک واپس آنے سے قبل مقدمہ خارج کرنے کا حل تلاش کیا جارہا ہے ، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی کوئی اقدام نہیں کیا گیا.
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات