Live Updates

عائشہ گلالئی وزیر نے پرویزخٹک کے مدمقابل این اے 25 نوشہرہ IIسے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

منگل 5 جون 2018 22:27

عائشہ گلالئی وزیر نے پرویزخٹک کے مدمقابل  این اے 25 نوشہرہ IIسے الیکشن ..
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) نوشہرہ تحریک انصاف کے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے مدمقابل تحریک انصاف گلالئی کے چیرپرسن عائشہ گلالئی وزیر نے قومی اسمبلی این اے 25 نوشہرہ IIسے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔ الیکشن 2018 کے سلسلے میں دو قومی اور پانچ صوابی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے دو صاحبزادوں سمیت درجنوں امیدواران سے کاغذات نامزدگی فارم وصول کئے۔

الیکشن کمیشن نوشہرہ کے مطابق 34امیدواران نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔سخت گرمی کے باوجود سیاسی جماعتوں اور عوامی کی بڑی تعداد ڈسٹرکٹ کورٹ نوشہرہ میں کاغذات نامزدگی کے حصول میں سرگرم رہے۔الیکشن کمشن نوشہرہ کے زرائع کے مطابق سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے دو صاحبزادوں محمد ابراھیم خٹک اور اسحاق خٹک نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔

(جاری ہے)

متحدہ مجلس عمل MMA میں پارٹی ٹکٹ کا اعلان نہ ہونے کی وجہ سے جماعت اسلامی اور جمعیت علما ،ْ اسلام ف کے امیدواران نے نوشہرہ کی دو قومی اور پانچ صوابی اسمبلیوں کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔منگل کے روز جنرل پرویزمشرف کی ال پاکستان مسلم لیگ کے ایک امیدوار انجئیر دانیال احمد خان اف مصری بانڈہ نے قومی اسمبلی این اے 25 سے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے اقبال حسین ،ضلعی سیکڑیری جنرل مشعت الرحمن مانکی شریف اور سابق قومی اسمبلی کے ممبر سراج محمد خان نے بھی قومی اسمبلی این اے 25 سے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ضلعی صدر ملک جمعہ خان کے مقابلہ میں ناراض بزرگ رہنما احرا ،ْ خٹک بھی قومی اسمبلی این اے 25 سے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات