Live Updates

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی نیب ریفرنسز میں حتمی دلائل ایک ہی بار سننے کی درخواست مسترد کردی

منگل 5 جون 2018 22:26

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی نیب ریفرنسز میں حتمی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی نیب ریفرنسز میں حتمی دلائل ایک ہی بار سننے کی درخواست مسترد کردی ہے۔منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔

سماعت کے دوران محمد نواز شریف کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں استدعا کی گئی کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے علاوہ دیگر 2 ریفرنسز میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء اور تفتیشی افسر کے بیانات مکمل ہونے تک حتمی دلائل مؤخر کیے جائیں اور تمام ریفرنسز میں ایک ساتھ حتمی دلائل سنے جائیں۔عدالت نے تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے تک سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فاضل جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ آپ اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ چلے جائیں، اس دوران ہم العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیاء کو بلالیتے ہیں۔

سماعت کے دوران محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث پیش نہ ہوئے ان کی جگہ معاون وکیل سعد ہاشمی پیش ہوئے ۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد متفرق درخواست مسترد کر دی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات