Live Updates

کوئٹہ،بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کے حقوق کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے،بلوچستان عوامی پارٹی

بلوچستان کے تمام طبقات اور قبائل میں اس کو بھر پور پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور لوگ جوق در جوق بی اے پی میں شامل ہورہے ہیں جو اس جمہوری قافلے کی کامیابی کا اظہار ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی ،مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میر اسماعیل لہڑی و دیگر کا تقریب سے خطاب

منگل 5 جون 2018 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کے حقوق کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے بلوچستان کے تمام طبقات اور قبائل میں اس کو بھر پور پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور لوگ جوق در جوق بی اے پی میں شامل ہورہے ہیں جو اس جمہوری قافلے کی کامیابی کا اظہار ہے،قوم پرستوں نے ساڑھے چار سال میں عوام کی خدمت کی بجائے اپنے مفادات حاصل کئے عوام قوم پرستی کے نام پر اس پیٹ پرستی کی سیاست سے بخوبی آگاہ ہوچکے ہیں اوراب ان کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں ۔

یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی ،مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میر اسماعیل لہڑی،سینیٹر نصیب اللہ بازئی ، ملک خدا بخش لانگو،شاہ زمان غلزئی ،سرداربرات خان مریانی ، ملک بلال بڑیچ نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار برات خان مریانی ، پیس موومنٹ کے ملک بلال بڑیچ ، عمیربٹ ،ملک جمیل ، تحریک انصاف پشین کے رہنما انجینئر شاہ محمود ،جمعیت علماء اسلا م کے رہنما نعیم خان کی مستعفی ہوکراپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بی اے پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر، ظفر قمبرانی ، ملک خدا بخش لہڑی،سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان بھی موجود تھے۔اس سے قبل سردار برات خان مریانی ،ملک بلال بڑیچ اوردیگر نے اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر بی اے پی کے بانی سعید احمد ہاشمی ، صدر جام کمال خان ، جنرل سیکرٹری منظوراحمد کاکڑ اوردیگرقائدین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلانو کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ماضی میں تمام سیاسی جماعتوں نے مایوس کیا امید ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے عوام کے دکھوں کا مداوا کریگی ۔ مقررین بلوچستان میں مرکزی اور صوبائی سطح کی تقریبا تمام جماعتوں کو حکومت سازی کی کا موقع ملا لیکن فیصلہ سازی کا اختیار نہ ہونے کے باعث پارلیمانی نمائندوں نے خود کو بے بس محسوس کیا اور ایسے حالات میں اس سوچ نے جنم لیا کہ ہماری اپنی جماعت ہونی چاہیے جس میں اپنے فیصلے ہم خود کریں یہی مثبت سوچ آج بلوچستان عوامی پارٹی کی شکل میں ایک مضبوط جماعت بن کر ابھری ہے۔

مقررین نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا قیام بڑی سوچ و بچار کے بعد عمل میں لایا گیا ہے پارٹی فرد واحد کی بجائے مشاورت سے تمام فیصلے کریگی اب بلوچستان کے عوا م کی تقدیر کے فیصلے رائے ونڈ، بنی گالہ یا بلاول ہاوس میںہونے کی بجائے کوئٹہ میں ہی عوام اورکارکنوںکی مشاورت سے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے انتخابات2018ء کیلئے امیدواروںکے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے قوم پرست سیاست کو مسترد کردیا ہے کیونکہ اب عوام جان چکے ہیں کہ قوم پرست عوام کو صر ف اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتے ہیں آنے والا دور نوجوانون کا ہے اور بڑی تعداد میں نوجوان بی اے میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی اے پی نے تھوڑے ہی عرصے میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کررہی ہے بلوچستان بھر سے قبائلی اورسیاسی شخصیات بی اے پی میں شامل ہورہی ہیں۔انہوں نے سردار برات خان مریانی ،ملک بلال بڑیچ اوریگر شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہر کی کہ نئے شامل ہونے والے ساتھی بی اے پی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات