بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کا انتخابات میں خضدار کی سطح پر سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے جمعیت علماء اسلام سے مذاکرات

منگل 5 جون 2018 21:19

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ضلعی و مرکزی عہد ہ دارں کا آنے والے انتخابات میں ضلع خضدار کی سطح پر سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے جمعیت علماء اسلام سے مذاکرات تفصیلات کے مطابق بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹر ی جنرل واجہ لال جان بارانزئی کی قیادت میں بی این پی کا مذاکراتی کمیٹی کے اراکین مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکڑ عزیز احمد بلوچ ، ضلع خضدار کے صدر آغا سلطان ابراہیم جمعیت علماء اسلام کے رہنما میر یونس عزیز زہری کے رہائش گاہ پر آنے والے انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے مذاکرات کے لئے جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں سے مذاکرات کی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع خضدارکے مذاکراتی کمیٹی کے چیئر مین جے یو آئی ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹر ی مفتی عبد القادر شاہوانی ، مولانا عنایت اللہ رودینی ، میر یونس عزیز زہری ، حا فظ حمید اللہ مینگل نے مذاکرات کے عمل میں حصہ لیا دونوں جماعتوں کی جانب سے ضرورری امو پر گفتگو اپنے فارمو لوں پر بات چیت کے بعد مزید رہنمائی حاصل کرنے کے لئے بالائی جماعتوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا مذاکرات کی تسلسل کو آگے لیجانے پر بھی اتفاق ہوا ۔