اکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کا ملک بھر میں پچاس کروڑ نئے پودے لگانے کا اعلان

یہ بلین ٹری سونامی کی طرح محض جھوٹے دعوے یا فیس بک مہم نہیں بلکہ عید کے فوری بعد ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ملک سلمان صدر پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ

muhammad ali محمد علی منگل 5 جون 2018 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کا ملک بھر میں پچاس کروڑ نئے پودے لگانے کا اعلان یہ بلین ٹری سونامی کی طرح محض جھوٹے دعوے یا فیس بک مہم نہیں بلکہ عید کے فوری بعد ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ملک سلمان صدر پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ پاکستان کے درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،پچاس کروڑ نئے پودے لگانے سے گرمی کی شدت میں5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی لائی جاسکتی ہے۔

ڈبلیو بی ایم فاﺅنڈیشن اور دیگر سماجی تنظیمیں بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔یہ ہماری بقاءاور آئندہ نسلوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے. شہریوں کو چاہئے حکومت کی جانب دیکھنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ پودے لگا ئیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ نے ملک بھر میں پچاس کروڑ نئے پودے لگانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے صدر ملک سلمان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب کو ملکر استحکام پاکستان میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔تخریب کی بجائے تعمیری اور مثبت صحافت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔پچاس کروڑ نئے پودے لگانے سے گرمی کی شدت میں 5ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی لائی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بلین ٹری سونامی کی طرح محض جھوٹے دعوے یا فیس بک مہم نہیں بلکہ عید کے فوری بعد ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سرفہرست ہے جہاں درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ماحولیاتی آلودگی کے باعث گلیشئیر تیزی سے پگھل رہے ہیں ، گرین ہاﺅس گیسوں کے اخراج کی وجہ سے گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے روئے زمین پر پائے جانیوالے تمام جانداروں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

عالمی درجہءحرارت میں گذشتہ چند دہائیوں سے تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ موسمِ گرما میں گرمی کی عمومی صورتحال شدید ہورہی ہے جبکہ موسمِ سرما سکڑتا جا رہا ہے۔پاکستان میں اس قدر سنگین صورت حال کے باوجود ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آتی۔یہ ہماری بقاءاور آئندہ نسلوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے، شہریوں کو چاہئے حکومت کی جانب دیکھنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ پودے لگا ئیں۔ ڈبلیو بی ایم فاﺅنڈیشن اور دیگر سماجی تنظیمیں بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔ پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے میں نوجوان نسل بالخصوص طلبہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔