آرمی چیف سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات ،دفاع ،باہمی تعاون اور مجموعی علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال

مارک بنسکن کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف

منگل 5 جون 2018 20:48

آرمی چیف سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات ،دفاع ،باہمی تعاون ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے ملاقات کی جس میں دفاع ،باہمی تعاون اور مجموعی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز ایئر چیف مارشل مارک بنسکن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی، دفاع ،دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خطے کی سلامتی کیلئے پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کی۔جی ایچ کیو آمد پر آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز مارک بنسکن نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، مارک بنسکن کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔