Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا ریحام سے معافی مانگنے اور کتاب کے مواد کی تردید کا مطالبہ

اگر ریحام نے ایسا نہ کیا تو ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کریں گے ،ْفواد چوہدری سوا سال پہلے رانا ثنااللہ، حنیف عباسی اور عابد شیر علی کے پاس کتاب کا مواد کیسے آیا ،ْ الیکشن کمیشن کو نوٹس لے کر کتاب پر پابندی لگانی چاہیے ،ْنگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد قابل احترام نام ہے ،ْ نوازشر یف نے ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لیا، 5 سال میں عوام سے جھوٹے وعدے کیے ،ْاپنی الیکشن مہم معافی سے شروع کرنی چاہئے ،ْ شہباز شریف نے کہا تھا وعدے پورے نہ کروں تو میرا نام بدل دیں، اب چاہیں تو اپنا نام شبانہ رکھ لیں ،ْ پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 5 جون 2018 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کتاب کے معاملے پر ریحام خان سے معافی مانگنے اور مواد کی تردید کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریحام نے ایسا نہ کیا تو ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کریں گے ،ْ سوا سال پہلے رانا ثنااللہ، حنیف عباسی اور عابد شیر علی کے پاس کتاب کا مواد کیسے آیا ،ْ الیکشن کمیشن کو نوٹس لے کر کتاب پر پابندی لگانی چاہیے ،ْنگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد قابل احترام نام ہے ،ْ نوازشر یف نے ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لیا، 5 سال میں عوام سے جھوٹے وعدے کیے ،ْاپنی الیکشن مہم معافی سے شروع کرنی چاہئے ،ْ شہباز شریف نے کہا تھا وعدے پورے نہ کروں تو میرا نام بدل دیں، اب چاہیں تو اپنا نام شبانہ رکھ لیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب کا مواد واہیات اور گھٹیا ہے، طلاق کو تین برس ہوگئے الیکشن سے دو ماہ قبل کتاب کا شوشا چھوڑا گیا، 1996 میں عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ اسکینڈل سامنے آیا کیونکہ وہ سیاست میں آرہے تھے جب کہ ماضی میں الیکشن سے پہلے بھٹو مرحوم کی جعلی تصویریں پھیلائی گئیں اور 1987 میں حسین حقانی نے بے نظیر کی جعلی تصاویر بنوائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ امید تھی ریحام اپنی کتاب کے مواد اور جزئیات کی تردید کریں گی لیکن سوال چنا اور جواب گندم کا سلسلہ جاری ہے۔انہوںنے کہ اکہ ریحام نے خود کہا یہ کتاب ان کے بیٹے اور بیٹی نے ایڈٹ کی، کوئی خاتون اس کتاب میں لکھی باتیں اپنے جوان بیٹے سے ایڈٹ کرانے کا تصور کیسے کرسکتی ہے، ہم فیملی کی اقدار پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، ان کو پاکستان اور فیملی نظام کی کوئی پرواہ نہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اس ساری اسکیم کے پیچھے رائے ونڈ نظر آرہا ہے، سلمان احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے ریحام کو عمران خان کیخلاف ایک لاکھ پاؤنڈ دیئے، ریحام تین سال سے کوئی کام نہیں کررہی ہیں، طلاق کے بعد ان کا کوئی ذریعہ نہیں ہے، ان کے پاس پیسہ کہاں سے آرہا ہی وہ ایک لگژری زندگی گزار رہی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے اس طرح کی کتاب پری پول ریگنگ کے زمرے میں نہیں آتی اس کتاب پر پابندی لگنی چاہیے ،ْ سیاسی حریف کو نیچا دکھانے کیلئے یہ کسی بھی حد تک گرسکتے ہیں، ریحام سے کہتا ہوں آخری اپائنمنٹ کا قرض ادا نہ کریں بلکہ فرض ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سوا سال پہلے رانا ثنااللہ، حنیف عباسی اور عابد شیر علی کے پاس کتاب کا مواد کیسے آیا نظر آرہا ہے یہ نیٹ ورک رائے ونڈ نیٹ ورک ہے جس کو حسین حقانی کے ذریعے آپریٹ کیا گیا، احسن اقبال کی ای میل جس میں انہوں نے ریحام کی مریم نواز سے ملاقات کا بندوبست کیا۔پی ٹی آئی رہنمانے کہا کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کو اس میں شامل ہونا چاہیے، ای میل کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے کہ یہ مواد کیسے پھیلایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ریحام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر اس مواد کی تردید کریں ورنہ یہ مواد شدید ترین قانونی کارروائی کا متقاضی ہے، اس پر پرچے کٹیں گے اور کرمنل کیسز ہوں گے جب کہ الیکشن کمیشن کو نوٹس لے کر کتاب پر پابندی لگانی چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس کا نوٹس لے۔فواد چوہدری نے کہاکہ کتاب میں جو بکواس لکھی گئی اس پر ریحام فوری معافی معانگیں، ورنہ ہمارا یہ حق ہے اس پر بھرپور قانونی کارروائی کریں گے۔

بعد ازاں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد قابل احترام نام ہے، ہم اسے قبول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے آخری دو ہفتوں میں اہم تقرریاں کیں جس پر الیکشن کمیشن کو خط لکھا لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوا، اب انہیں دفتر میں جاکر جھنجھوڑنا رہ گیا ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ میں امید ہے پنجاب سے متعلق تمام فیصلے کرلیے جائیں گے، بلوچستان، کے پی اور سندھ کے امیدواران فائنل کرلیے گئے ہیں، تمام امیدواروں کی لسٹ بدھ کوباضابطہ ریلیز ہوجائیگی، سوشل میڈیا پر گمراہ کن فہرست چل رہی ہیں اس پر توجہ نہ دی جائیں، کسی لڑائی جھگڑے کی ضرورت نہیں، اطمینان سے بات ہوئی، بورڈ نے متفقہ طور پر امیدواران سلیکٹ کیے ہیں۔

سابق وزیر اعظم محمد نوازشر یف پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کو اپنی الیکشن مہم معافی سے شروع کرنی چاہئے، ماضی میں انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لیا، 5 سال میں عوام سے جھوٹے وعدے کیے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جمہوریت اور آئین کیلئے جو اپنی پوزیشن واضح کی ہے وہ قابل تعریف ہے، پوری قوم عدلیہ کی مداح ہے، چور، ڈاکو لٹیرے اسمبلیوں میں نہ پہنچیں اس کیلئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن امیدواروں کی اضافی معلومات بھی طلب کرے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا کتا شیرو بھی مشہور ہے، عمران خان سے جس کا بھی تعلق ہو وہ مشہور ہوہی جاتا ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات