پاکستان اور بھارت مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے

فوجی مشقیں روس میں ہونگی ، دونوں پڑوسی ممالک پہلی بار شرکت کرینگے شنگھائی تعاون تنظیم کی مشقوں میں شرکت سے پاک بھارت کشیدگی کمہوگی،چینی میڈیا

منگل 5 جون 2018 19:03

پاکستان اور بھارت  مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں روس میں ہوں گی ، ان مشقوں میں بھارت اور پاکستان کے فوجی دستے بھی شرکت کریں گے ، یہ پہلا موقع ہوگا کہ بھارت اور پاکستان مشترکہ مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کی مشترکہ مشقوں کی شرکت ان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہونگی ۔ان مشقوں کا مقصد رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد ،تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا ہے ۔ مشقوں کو امن مشن 2018کا نام دیا گیا ہے ۔ مشقیں دہشت گردی کے خلاف علاقائی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردارادا کریں گی۔