ریحام کی کتاب کا مواد واہیات اور گھٹیا ہے،
فوری معافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کریں گے ، فواد چودھری
منگل 5 جون 2018 16:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جمہوریت اور آئین کیلئے جو اپنی پوزیشن واضح کی ہے وہ قابل تعریف ہے، پوری قوم عدلیہ کی مداح ہے، چور، ڈاکو لٹیرے اسمبلیوں میں نہ پہنچیں اس کیلئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن امیدواروں کی اضافی معلومات بھی طلب کرے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ وعدے پورے نہ کروں تو میرا نام بدل دیں، اب چاہیں تو وہ اپنا نام شبانہ رکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کتا شیرو بھی مشہور ہے، عمران خان سے جس کا بھی تعلق ہو وہ مشہور ہوہی جاتا ہے، ریحام کی کتاب کا مواد واہیات اور گھٹیا ہے، ان کی طلاق کو3برس ہوگئے۔انہوں نے یہ کہا کہ الیکشن سے دو ماہ پہلے کتاب کا شوشہ چھوڑا گیا ہے، امید تھی ریحام اپنی کتاب کے مواد کی تردید کریں گی، لیکن سوال گندم جواب چنا آیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں الیکشن سے پہلے بھٹو مرحوم کی جعلی تصویریں پھیلائی گئیں، 1996ء میں عمران خان کیخلاف سیتا وائٹ سکینڈل لایا گیا کیونکہ وہ سیاست میں آرہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی خاتون اس کتاب میں لکھی باتیں اپنے جوان بیٹے اور بیٹی سے ایڈٹ کرانے کا تصور کرسکتی ہی ریہام اپنے اخراجات کیسے پورے کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کیا اس کتاب کا مواد قبل از انتخابات دھاندلی کے زمرے میں نہیں آتا،کیا اس کتاب پر پابندی نہیں لگنی چاہیی انہوں نے کہا کہ یہ رائے ونڈ نیٹ ورک ہے جسے حسین حقانی کے ذریعے آپریٹ کیا گیا،احسن اقبال نے ریحام خان اور مریم نواز کی ملاقات کا بندوبست کیا،احسن اقبال کی ای میل کی تحقیق ہونی چاہئے۔انہوںنے کہا کہ ریحام خان 24 گھنٹوں میں اس کتاب کے زیرگردش مواد کی تردید کریں ورنہ ان کی کتاب کا مواد شدید ترین قانونی کارروائی کا متقاضی ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ الیکشن کمیشن نوٹس لے اور اس کتاب پر پابندی لگائے،اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس کتاب کا نوٹس لے اور اس پر پابندی عائد کرے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کو ہماری خاندانی اقدار کی کوئی پرواہ نہیں ہے، وہ فوری معافی مانگیں ورنہ ہم ضروری قانونی چارہ جوئی کریں گے، اس بکواس سے پی ٹی ا?ئی کے چاہنے والوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.