دومیل سیداں تامانک پیاں روڈ کی عدم تعمیر پر شہریوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ‘ 20جون کو حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کا اعلان

منگل 5 جون 2018 16:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) دومیل سیداں تامانک پیاں روڈ کی عدم تعمیر ،شہریوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ، 20جون کو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا اعلان ،دس سال سے روڈ کی عدم بحالی کی وجہ سے ہزاروں افراد کومشکلات جبکہ سینکڑوں مکانات کو لاحق خطرات کم کرنے میں حکومت کی مسلسل ناکامی کی وجہ سے شہریوں میںغم وغصہ بڑھ گیا جو دارالحکومت کی بلدیہ حدود میں روڈ بحال نہ کرسکی اُسے تعمیروترقی کے دعوے کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے شہریوں کا رد عمل ، ریاستی دارالحکومت میں واقع دومیل سیداں تا مہاجر کیمپ مانک پیاں لنک روڈ جو زلزلہ میں متاثر ہوئی اوربعدازاں 2010ء کے سیلاب میں دیواریں بہہ جانے کی وجہ سے مکمل طورپر رہ گئی تھی آج تک بحال نہ کی جاسکی ،وزیراعظم اوروزیرتعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کے دعووں کے باوجود روڈ کی عدم بحالی حکومت اوروزیراعظم کے اعلانات کی نفی کررہی ہے روڈ بحال نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کو آنے جانے میں مشکلات ہیں بلکہ سینکڑوں مکانات کے دریابرد ہونے کا خطرہ ہے پچاس سے زائد مکانات خالی ہوچکے ہیں جن کے مکین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں ،سڑک کی بندش کی وجہ سے مانک پیاں کیمپ کے رہائشی افراد کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ،حکومت کی مسلسل عدم توجہی کے باعث دومیل سیداں ،مانک پیاں ،نڑول کے رہائشیوں نے 20جون کو گڑھی پن علمدار چوک کو بند کرکے حکومت کے خلاف احتجاج کااعلان کردیاہے۔