Live Updates

ن لیگ ملک سے لوڈ شینڈنگ ختم نہیں کر سکی اب وقت آ گیا ہے کہ شہباز شریف اپنا نام بدل کرشہباز سے ’شبانہ‘ رکھ لیں

فواد چوہدری نے شہباز شریف کو نام بدلنے کا مشورہ دےد یا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 5 جون 2018 14:54

ن لیگ ملک سے لوڈ شینڈنگ ختم نہیں کر سکی اب وقت آ گیا ہے کہ شہباز شریف ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا ایک پریس کانفرس میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانچ سال جھوٹے وعدے،جھوٹے دعوے اور جھوٹے لوگ پاکستان پر مسلط رہے ہیں۔اور آج پاکستان شیدد بحران کا شکار ہے۔اور پاکستان قرضے کے بوجھ کے نیچے دبا ہوا ہے۔جب نواز شریف نے حکومت سنبھالی تھی تو اس وقت قریبا ساڑھے تین سو ارب روپے کا سرکل ڈیڈ تھا۔

جو بعد میں چار سو ارب تک پہنچ گیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معیشت کی حالت بھی سب کے سامنے ہے۔ن لیگ کی حکومت بڑے اداروں کو خساروں سے نکالنے میں ناکام رہی ہے۔لیکن ابھی شاہد خاقان عباسی اینڈ کمپنی کا دعوی ہے کہ انہوں نے بہت کام کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنی انتخابی مہم سب سے پہلے مافیا سے شروع کرنی چاہئیے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کو چاہئیے کہ دو باتوں کے پر فوری معافی مانگے۔ایک تو یہ کہ نواز شریف نے خود کو سیاست کے میدان میں لانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لیا۔اور اصضر خان کیس میں اس بات کے ثبوت بھی موجود ہیں۔اور دوسرا انہوں نے جو پانچ سال عوام سے جھوٹے وعدے کیے اس پر بھی معافی مانگے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کر سکی اور اس پر شہباز شریف کو معافی مانگنی چاہئیے۔

شہباز شریف نے خود کہا تھا کہ اگر میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ کروں تو میرا نام بدل دینا۔اب ہم پول کراتے ہیں کہ الیکشن سے پہلے شہباز شریف کا نام بدلنا ہے یا الیکشن کے بعد۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو چاہئیے اب اپنا کوئی نام خود ہی رکھ لیں۔چاہے وہ اپنا نام شہبا ز سے شبانہ رکھ لیں یا کوئی اور نام رکھ لیں۔یاد رہے کہ شہباز شریف عامی جلسے میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ اگر وہ ملک سے اندھیروں کا خاتمہ نہ کریں تو ان کا نام بدل دیا جائے۔ن لیگ کی حکومت کو پانچ سال مکمل ہو گئے تاہم ملک کے کئی شہروں میں ابھی بھی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات