میلہ فیلڈ کوہاٹ کا منصوبہ آئندہ سال جون میں مکمل ہونے کا امکان

منگل 5 جون 2018 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) آئیل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کمپنی(او جی ڈی سی ایل) کے زیراہتمام میلہ فیلڈ کا منصوبہ آئندہ سال جون میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔اوجی ڈی سی ایل کے مطابق میلہ فیلڈ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع ہے ، یہ اوجی ڈی سی ایل ، پاکستان پیٹرولئیم لیمیٹڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیوٹ لیمیٹڈ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

اوجی ڈی سی ایل اس میں آپریٹرکے طورپر کام کررہاہے۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل کا اس منصوبہ میں حصہ 56.45فیصد بنتاہے۔حکام کے مطابق اس وقت میلہ قبل از وقت پیداواری تنصیب سے تیل وگیس نکالا جارہاہے۔او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ نے میلہ میں واقع تنصیب کی اپ گریڈیشن اورمیلہ سے نشپہ فیلڈ تک گیس ٹرانسپورٹ لائن بچھانے کے منصوبہ کی منظوری دیدی ہے۔پائپ لائن کی تنصیب کے بعدمیلہ سے گیس نشپہ گیس پراسیسنگ اینڈ ایل پی جی ریکوری پلانٹ کی ترسیل کی جائے گی ۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ آئندہ سال جون میں مکمل ہونے کاامکان ہے۔