Live Updates

عامر لیاقت حسین نے اپنے مخصوص انداز میں بلیک میلنگ شروع کر دی ہے

حکومت میں آنے کے لیے عمران خان کو کیا کرنا ہو گا؟ معروف صحافی نے مشورہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جون 2018 11:15

عامر لیاقت حسین نے اپنے مخصوص انداز میں بلیک میلنگ شروع کر دی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کا مسئلہ پیش آیا ہوا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ عمران خان کے پاس بہت ساری ٹکٹس موجود ہیں جو وہ ہر ایک کو پارٹی میں شامل کرتے جا رہے ہیں۔ عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے ہر شخص کو موقع دینا شروع کر دیاہے۔

جیسے حال ہی میں ایک صاحب جو شبنم ریپ کیس میں ملزم تھے، ان کو بھی پارٹی میں شامل کر لیا۔ اس کے بعد دوست محمد کھوسہ کو بھی پارٹی میں شامل کر لیا،اس پر تنقید شروع ہوئی تو فوری طور پر فواد چودھری نے تردید کی جس پر ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ دوست محمد کھوسہ میرا بیٹا ہے ، جہاں میں جاؤں گا وہ بھی وہیں جائے گا۔ عمران خان نے تو اس پر کچھ نہیں کہا تو پھر فواد چودھری کو کیوں اعتراض ہے ۔

(جاری ہے)

عارف نظامی نے کہا کہ عمران خان اب حکومت میں آ رہے ہیں لیکن ان کو چاہئیے کہ وہ اپنے اندر ایک فیصلہ کُن صلاحیت پیدا کریں۔واضح رہے کہ عام انتخابات قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اسی جوڑ توڑ کے تحت مسلم لیگ ن کے رہنما فاروق بندیال پی ٹی آئی میں شامل ہوئے لیکن پی ٹی آئی کے حامیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شبنم زیادتی کیس کے مجرم کو پارٹی میں شامل کرنے پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسی تنقید کے پیش نظر عمران خان نے فاروق بندیال کو فوری طور پر پارٹی سے نکالنے کا حکم دیا ۔ اسی طرح حال ہی میں ذوالفقار کھوسہ اور ان کے بیٹے دوست محمد کھوسہ نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تو دوست محمد کھوسہ کے سپنا قتل کیس میں ملوث ہونے پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ایک مرتبہ پھر سے تنقید کی زد میں آگئے جس پر پارٹی کے ترجمان فواد چودھری نے بیان جاری کیا کہ صرف ذوالفقار کھوسہ کو پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

فواد چودھری کے اس بیان پر ذوالفقار کھوسہ نے اعتراض کیا اور فواد چودھری کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے تو فواد چودھری کون ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوست محمد کھوسہ میرا بیٹا ہے ، جس پارٹی میں میں جاؤں گا وہ بھی میرے ساتھ ہی جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات