کوئٹہ، ممتاز قبائلی رہنماء خان آف قلات کے بھائی شہزادہ آغا عمر خان احمد زئی کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت

پیر 4 جون 2018 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) بلوچستان کے ممتاز قبائلی رہنماء خان آف قلات کے بھائی شہزادہ آغا عمر خان احمد زئی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں بی اے پی کے سینئر رہنماء میر دوستین خان ڈومکی پرنس احمد علی بلوچ بھی موجود تھے ملاقات میں شہزادہ آغا عمر خان احمد زئی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے جملہ معاملات پر بی اے پی کا اصولی موقف حقائق پر مبنی ہے بلوچستان کے مسائل سیاسی محرومیوں کے باعث پیدا ہوئے امید ہے بلوچستان کی نمائندہ جماعت ماضی کی ان سیاسی و فیصلہ سازی سے متعلق محرومیوں کے ادراک کے لیے اہم کردار ادا کرے گی اس موقع پر بی اے پی کے صدر جام کمال خان میر دوستین خان ڈومکی پرنس احمد علی بلوچ نے پرنس آغا عمر خان احمد زئی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت بلوچستان عوامی پارٹی کے منشور و سیاسی خود مختاری واصلاحات کے عمل سے اتفاق کا اظہار ہے جو کہ بلوچستان کے جملہ معاملات و مسائل کے حل کے لیے بی اے پی کی آئینی سیاسی جدوجہد میں اہم کردار کی حامل ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :