کوئٹہ، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل

کمیٹی تین روز میں نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کرنے کی پابند ہوگی

پیر 4 جون 2018 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے لئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی تین روز میں نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کرنے کی پابند ہوگی بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی کمیٹی میں حکومت کی جانب سے سردارسرفراز ڈومکی ‘ طاہر محمود خان اور امان اللہ نوتیزئی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے نواب ثناء اللہ خان زہری ‘ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سید لیاقت آغا شامل ہیں اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے پارلیمانی کمیٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا حکومت کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے لئے شوکت پوپلزئی اور علائوالدین مری کے نام دیئے گئے ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اسلم بھوتانی ‘ اشرف جہانگیر قاضی کے نام تجویز کئے گئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمانی کمیٹی تین روز میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کا اعلان کرنے کی پابند ہوگی ۔