میر سرفراز بگٹی کی مستونگ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

پیر 4 جون 2018 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی مستونگ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کی مذمت دہشت گرد اپنی کارروائیوں سے ہمیں مرعوب نہیں کرسکتے فورسز کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مستونگ میں سیکورٹی فورسز پر حملے میں اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج ہیں ہم شہداء کے لواحقین کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے پیاروں کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف صفحہ اول میں رہتے ہوئے عوام کے جان و مال تحفظ کیا ہے اور دہشت گردی کی منصوبوں کو ناکام بنایا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ جلد ہی بلوچستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :