Live Updates

ریحام خان کے الزامات؛ مسلم لیگ ن کے رہنما نے ہتک عزت کا مقدمہ لڑنے کے لیے تحریک انصاف کو خدمات پیش کر دیں

لندن میں ہتک عزت کے قوانین بڑے سخت ہیں،یہاں تو بڑے بڑے پر مارنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ، میں تو کہنا ہوں تحریک انصاف مجھے وکیل کر لے میں انکا مقدمہ لڑنے کو تیار ہوں ، بیرسٹر ظفر اللہ خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 4 جون 2018 23:27

ریحام خان کے الزامات؛ مسلم لیگ ن کے رہنما نے ہتک عزت کا مقدمہ لڑنے کے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 04 جون 2018ء) :ریحام خان کے الزامات کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے ہتک عزت کا مقدمہ لڑنے کے لیے تحریک انصاف کو خدمات پیش کر دیں۔بیرسٹر ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ لندن میں ہتک عزت کے قوانین بڑے سخت ہیں،یہاں تو بڑے بڑے پر مارنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ، میں تو کہنا ہوں تحریک انصاف مجھے وکیل کر لے میں انکا مقدمہ لڑنے کو تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اب تک کافی متنازعہ ہو چکی ہے ۔عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے کتاب کے کچھ مندرجات سامنے آ چے ہیں ،ریحام خان کی اس کتاب نے شائع ہونے سے قبل ہی ایک نیا پنڈوراباکس کھول دیا ہے۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں زلفی بخاری ، وسیم اکرم اور انیلہ خواجہ پر جنسی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اپنی کتاب میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اعجاز رحمان پر بھی الزامات عائد کیے۔ ان چاروں افراد کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔ نوٹس میں ریحام خان سے 14 جون تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

اس نوٹس کے حوالے ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے جونوٹس بھجوایا گیا ہے کہ اس کی جگہ ردی کی ٹوکری ہے۔اس حوالے ریحام خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جوحرکتیں کررہی ہےاس کا میری کتاب سے کوئی تعلق نہیں۔میری کتاب ان کوبےنقاب نہیں کررہی یہ خود کوبے نقاب کررہےہیں۔تا ہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریحام خان کے متنازعہ بیانات پر متاثرین اور تحریک انصاف ان کے لیے بھر پور قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نجی ٹی وی پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان نے ریحام خان کے خلاف مقدمہ لڑنے کے لیے تحریک انصاف کو اپنی خدمات پیش کر دیں۔اس حوالے سے بیرسٹر ظفر االلہ خان کا کہنا تھا کہ ریحام کو شائد اندازی نہیں ہے کہ لندن میں جہاں وہ بیٹھ کر بات کر رہی ہیں یا جہاں انکے خلاف مقدمہ چل سکتا ہے وہاں ہتک عزت کے قوانین بہت سخت ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہاں تو بڑے بڑے پر مارنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ، میں تو کہنا ہوں تحریک انصاف مجھے وکیل کر لے میں انکا مقدمہ لڑنے کو تیار ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات