Live Updates

مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی ،سندھ کے شیرازی برادران نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

ٹھٹھہ کے شیرازی برادران کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان،اعجازشیرازی کی سربراہی میں وفد نے آصف زرداری سے ملاقات کی،ترجمان بلاول ہاؤس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 4 جون 2018 23:07

مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی ،سندھ کے شیرازی برادران نے پیپلز پارٹی ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-04 جون 2018ء ) :مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی ،سندھ کے شیرازی برادران نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق ٹھٹھہ کے شیرازی برادران کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،اعجازشیرازی کی سربراہی میں وفد نے آصف زرداری سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت پہلی مرتبہ اپنی مقررہ آئینی مدت کو پوری کرنے کے بعد 31 مئی کو رخصت ہو چکی ہے اور اب مسلم لیگ ن کو ایک مرتبہ پھر سے انتخابات کے امتحان کا سامنا کرنا ہے۔اس مرتبہ مسلم لیگ ن کے لیے انتخابات کا مرحلہ ایک مشکل مرحلہ ہوگا۔مسلم لیگ ن کی قیادت بری طرح سے کرپشن کیسسز میں پھنسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حکومت کے دور میں بھی کچھ ایسے موڑ آئے جنہوں نے مسلم لیگ ن کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا جس میں ختم نبوت والی شق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور پانامہ کیس اہم ہیں۔

ایسے میں مسلم لیگ کے بڑے بڑے ناموں نے پارٹی سے اپنی سیاسی وفاداری منقطع کر لی۔اب تک متعدد اہم اراکین اسمبلی پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے بھی مسلم لیگ ن سے ہاتھ کھینچ لیا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن نے سندھ سے اپنے بچ جانے والوں بڑے ناموں کو بھی گنوا ڈالا۔

ٹھٹھہ کے شیرازی برادران نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق ٹھٹھہ کے شیرازی برادران نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اعجازشیرازی کی سربراہی میں وفد نے آصف زرداری سے ملاقات کی جس کے بعد شیرازی برادران نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔اس موقع پر :فریال تالپور،خورشید شاہ، نادرمگسی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر شیرازی برادران نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی سیاسی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور انکی قیادت میں بھر پور سیاسی سفر جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات