جمہوریت اور عوام کی فتح کے لئے نکلا ہوں، ووٹ کو عزت دینے کا مطلب یہی ہے کہ ’’گو عمران گو‘‘ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ کے ذریعے واپس لانا ہوگا
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب
پیر 4 جون 2018 23:59
(جاری ہے)
انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کو واپس لانے اور خوشحالی لانے کے لئے ہمیں واپس لانا ہوگا۔
مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے 31 مئی کو ملک کی چابیاں پکڑائیں، آج پھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ ملک کی ٹانگیں کھینچنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ دھاندلی کے سامنے ڈٹ جائیں۔ جلسہ کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کا نواز شریف آپ کے سامنے ہے۔ شرکاء نے بڑے پرزور انداز میں کہا کہ ’’ نواز شریف آئی لو یو‘‘ نواز شریف نے کہا کہ اسلام آباد والو خوش رہو، میں آپ کو دیکھ کر خوش ہو رہا ہوں۔ جو میرے ساتھ ہو رہا ہے وہ سب بھول گیا ہوں۔ آپ کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جمہوریت اور عوام کی فتح کے لئے نکلا ہوں۔ نواز شریف ملک کو ترقی کی طرف لے کر جارہا تھا۔ ہماری حکومت دوبارہ آئی تو نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی جانب جارہا تھا مگر مجھے ایک اقامہ کی بنیاد پر ہٹا دیا گیا۔ نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی‘ کوئی کمیشن نہیں لی۔ کوئی دھاندلی یا خوردبرد نہیں کی۔ اسلام آباد کی عوام انشاء اللہ یہ فیصلہ واپس کرائیں گے۔قبل ازیں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ شدید گرمی اور روزے کی حالت میں عوام نے آکر نواز شریف سے محبت کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفوں نے ہر طرح کے ہتھکنڈے آزما کر دیکھ لئے‘ دھمکیاں دیں اور اس کی بیٹی کو عدالتوں میں لے جاکر دیکھ لیا، اب ان کی ہر چیز ناکام ہو گئی ہے۔ نواز شریف اور عوام کا رشتہ نہ توڑ سکے۔ عوام ڈٹ گئے ہیں۔ لودھراں‘ این اے 120 اور چکوال کے ضمنی الیکشن ہوں‘ پارلیمنٹ ہو یا سوشل میڈیا‘ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ میں انہیں سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کے ووٹ کی عزت کا جھنڈا اٹھا کر میدان میں نکلا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.