خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کا ملزم بری ، آصفہ بھٹو خدیجہ کی حمایت میں سامنے آگئیں

خدیجہ کےساتھ انصاف میں تاخیرعورتوں کےخلاف تشددکوبڑھاوادےگا،:انصاف نے خدیجہ کو مایوس کیا، ہمیں اس کے لیےبولنا ہوگا،آصفہ بھٹو زرداری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 4 جون 2018 21:49

خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کا ملزم بری ، آصفہ بھٹو خدیجہ کی حمایت میں ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-04 جون 2018ء ) :خدیجہ صدیقی  پر قاتلانہ حملے کا ملزم بری ، آصفہ بھٹو خدیجہ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خدیجہ کےساتھ انصاف میں تاخیرعورتوں کےخلاف تشددکوبڑھاوادےگا،انصاف نے خدیجہ کو مایوس کیا، ہمیں اس کے لیےبولنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق 2 سال پہلے لاہور میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر اس کے ہم جماعت شاہ حسین نے حملہ کیا تھا۔

ملزم نے خدیجہ کی چھوٹی بہن کے سامنے خنجروں سے حملہ کردیا تھا۔ مجرم نے خدیجہ پر خنجر کے 23 وار کیے جس سے خدیجہ شدید زخمی ہوئی تھی تا ہم اس حملے میں اس کی جان بچ گئی ۔جس کے بعد اس نے بڑے باپ کے بگڑے ہوئے بیٹے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا اور اس کے خلاف کیس کر دیا جس کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس سارے عرصے میں خدیجہ صیقی کو کافی مشکلات ،دباو اور ملزمان کی جانب سے دھمکیوں کا بھئ سامنا کرنا پڑا لیکن خدیجہ ڈٹی رہی اور آخر کار 29 جولائی 2017 کو خدیجہ صدیقی کو کامیابی ملی اور سوا سال بعد ملزم شاہ حسین اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

مقامی عدالت نے خدیجہ صدیقی کیس میں مجرم شاہ حسین کو سات سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے شاہ حسین کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔جس کے بعد ملزم نے لاہور ہائیکورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے ملزم کو بری کر دیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا میں اس فیصلے کے حوالےسے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔خدیجہ صدیقی کے پر قاتلانہ حملے کا ملزم بری ہونے آصفہ بھٹو خدیجہ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج خدیجہ پر حملہ کرنے والا بری کر دیا گیا ہے۔پاکستان میں عورتوں پر تشدد ایک سنگین مسئلہ ہے۔خدیجہ کےساتھ انصاف میں تاخیرعورتوں کےخلاف تشددکوبڑھاوادےگا۔جب خدیجہ پرظلم ہواتھاتبھی اس نےانصاف نہ ملنےکےخدشےکااظہارکیاتھا۔انکا کہنا تھا کہ انصاف نے خدیجہ کو مایوس کیا، ہمیں اس کے لیےبولنا ہوگا۔خدیجہ کو انصاف دلانے کے لیے سخت اقدام کیا جائے۔
خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کا ملزم بری ، آصفہ بھٹو خدیجہ کی حمایت میں ..