پیپلز پارٹی سینٹرل الیکشن بورڈ کا اجلاس جاری، جنوبی پنجاب کے لیئے پارٹی امیدوارن پر غور کیا گیا

پیر 4 جون 2018 23:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل الیکشن بورڈ کا اجلاس بلاول ہائوس میں جاری رہا، جس دوران جنوبی پنجاب کے لیئے پارٹی امیدوارن پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرِ پاکستان و پی پی پی پارلیامینٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے اجلاس کی صدارت کی، جبکہ بورڈ کے دیگر ارکان سابق وزرائ ِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، نیئر حسین بخاری، فریال تالپور، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر، پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، جنرل سیکریٹری نتاشا دولتانہ اور شازیہ عابد بھی اجلاس میں موجود تھے۔ طارق ورک