پیپلز پارٹی کے سینٹرل الیکشن بورڈ کا اجلاس، جنوبی پنجاب کیلئے پارٹی امیدواران پر غور کیا گیا

پیر 4 جون 2018 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) سینٹرل الیکشن بورڈ کا اجلاس پیر کو بھی بلاول ہائوس میں جاری رہا، جس دوران جنوبی پنجاب کے لیئے پارٹی امیدواران پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرِ پاکستان و پی پی پی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے اجلاس کی صدارت کی، جبکہ بورڈ کے دیگر ارکان سابق وزراِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، نیئر حسین بخاری، فریال تالپور، سابق وزیراعلی سید قائم علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر، پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، جنرل سیکریٹری نتاشا دولتانہ اور شازیہ عابد بھی اجلاس میں موجود تھے۔