پیپلز پارٹی کے سنٹرل الیکشن بورڈ کا اجلاس ، جنوبی پنجاب کے لئے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور

پیر 4 جون 2018 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنٹرل الیکشن بورڈ کا اجلاس بلاول ہائوس میں جاری رہا، جس دوران جنوبی پنجاب کے لیئے پارٹی امیدوارن پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرِ پاکستان و پی پی پی پارلیمینٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے اجلاس کی صدارت کی، جبکہ بورڈ کے دیگر ارکان سابق وزراء ِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، نیئر حسین بخاری، فریال تالپور، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر، پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، جنرل سیکریٹری نتاشا دولتانہ اور شازیہ عابد بھی اجلاس میں موجود تھے۔