کراچی، مقامی عدالت نے بجنورکوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 33 پر قبضے سے متعلق مقدمے کی سماعت

جس میں ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ ملیر نے متعلقہ اداروں کو زمین خالی کرانے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے رپورٹ 9جون کو طلب کرلی

پیر 4 جون 2018 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے بجنورکوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 33 پر قبضے سے متعلق مقدمے میں متعلقہ اداروں کو زمین خالی کرانے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے رپورٹ 9جون کو طلب کرلی۔ ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ ملیر بجنورکوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 33 پر قبضے سے متعلق۔مقدمے کی سماعت ہوئی۔نگراں تپیدار گلزار ھجری اسکیم 33 عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ایس ایس پی ملیر،ایس ایس پی اینٹی انکروچمنٹ پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے 8سال سے التوا کا شکار کیس پر برہمی کا اظہار کیا۔ناظر ملیر کورٹ کیجانب سے سوسائٹی کی زمین خالی نہ ہونے کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گی۔جس پر عدالتی احکامات 2011کی تعمیل نہ ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ملیرنے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری الیکشن کی مصروفیات کے سبب زمین خالی نہیں کراسکتے۔

عدالت سے استدعا کیجاتی ہے کہ مزید مہلت دی جائے۔اس موقع پر درخواست گزار کی وکیل نے عدالت سے ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کردی۔جس پر عدالت نے اپنے حکم نامے میں ناظر ملیر کورٹ کو حکم دیا کہ تمام متعلقہ اداروں کو 7 جون تک زمین خالی کرانے کے حوالے سے نوٹس جاری کیں جائیں۔ڈپٹی کمشنر ایسٹ گلزار ہجری پولیس ، رینجرز، ایس ایس پی اینٹی انکروچمنٹ سیل کی مدد سیزمین کو فوری خالی کرائیں۔عدالت نے متعلقہ اداروں کو زمین خالی کرانے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے رپورٹ 9جون کو طلب کرلی۔#