Live Updates

کراچی، مختلف سیاسی رہنمائو ں کی تحریک انصاف میں شمولیت

سندھ میں تبدیلی کی لہر کرپٹ حکمرانوںکا خاتمہ کریں گے ،عارف علوی

پیر 4 جون 2018 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) کراچی انصاف ہائوس پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ خیرپور سے راہیل کریم خرل، لاڑکانہ سے وکرم آہوجا کی پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، مرکزی رہنما علی زیدی، شمیم نقوی، عمران اسماعیل، پی ٹی آئی سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ، مینارٹی ونگ سندھ کے صدر جئہ پرکاش اکرانی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اس موقعہ پر شمولیت کرنے والوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پاکستان تحریک انصاف عمران کی حقیقی ترجمانی کرنے والی جماعت ہے پی ٹی آئی کے منشور سے متاثر ہوکر آج باضابطہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا عمران خان کا مشن کرپشن سے پاک معاشرے کا قیام کرنا ہے ہم بھی چاہتے ہیں کے عوام کو حقو ق ان کی دہلیز پر ملیں ، اس جدوجہد کا حصہ بن کر ہم بھی جدوجہد کریں گے ، اس موقعہ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا سندھ میں تبدیلی کی لہر کرپٹ حکمرانوںکا خاتمہ کرے گے ، بڑی تعداد میں لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، انہوں نے کہا شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پارٹی منشور پر عمل پیرا ہوکر عوام جدوجہد میں پارٹی کا ساتھ دیں گے، اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ سے بڑے بڑے بت گرنے والے ہیں عوام اٹھ کھڑی ہوچکی ہے اب ہر طر ف بیٹ چلے گا، انہوں نے کہا اب سندھ کی عوام کو حقوق دلانے کا وقت آگیا ہے عوام کا بھی بھرپور ساتھ دینا پڑے گا ورنہ ایسا موقعہ دوبارہ نہیں آئیگا، چیئرمین عمران خان پاکستان کا کرپشن سے پاک ترقی یافتہ معاشرے کا قیام کرنا چاہتے ہیں ،چیئرمین عمران خان کی طویل جدوجہد کے بدولت قو م میں شعور آچکا ہے۔

#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات